ٹیکس ٹارگٹ حاصل نہ کرنا حکومت کی بڑی ناکامی ہے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا

اسلام آ باد :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مسلم لیگ (ن) کے دعووں تک محدود ہے،ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ حاصل نہ کرنا حکومت کی بڑی ناکامی ہے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں ٹیکس وصولیوں میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا، ایڈوانس ٹیکس وصول کرکے اور ریفنڈز کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنا کوئی کارکردگی نہیں ہے، ایف بی آر ٹیکس اصلاحات کرنے میں ناکام ہوگیا ہے اور پاس ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماسینیٹر سلیم مانڈوی والا نے میڈیا کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی معیشت دعووں تک محدود ہے۔