کوئٹہ ،تیزرفتارموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے2افراد جاں بحق

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں تیزرفتارموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے دوافراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3زخمی ہوگئے ہیں ،کوئٹہ کے سبزل روڈ پر پرانی رنجش کی بناء پر لڑائی جھگڑے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ،جبکہ دکی اور چمن میں راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران 2افراد کو گولیاں مار کر زخمی کردیاگیاہے ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد کے علاقے خانپور پل کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں صالح محمد پندرانی اور گلاب خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔