پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والا ایرانی ڈرون مارگرایا

کوئٹہ: پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا۔

غیر ملکی میڈیا نے پاكستانی حكام كے حوالے سے بتايا ہے كہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے ضلع پنجگور میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی جاسوس طیارہ مارگرایا۔ بغير پائلٹ کا طیارہ پاكستانی فضائی حدود كے بہت اندر پرواز کرتے ہوئے جاسوسی کررہا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے پروم سے ايرانی ڈرون کا ملبہ برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

پاک فضائيہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پنجگور میں ایران کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک کار سوار شخص جاں بحق ہوگیا تھا