پی آئی اے کے جرمن سی ای او ملازمت سے برطرف

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے کے قائم مقام غیر ملکی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) برنڈ ہلڈن برانڈ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے برنڈ ہلڈن برانڈ کو عہدے کے غلط استعمال اور طیاروں کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کرنے سمیت مختلف الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن وہ پیش ہوئے اور نہ نوٹس کا جواب دیا جس پر انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔