چینی حکومت کا سری لنکا کیلئے کڈنی ہسپتال کا عطیہ

کولمبو: سری لنکا اور چین کے درمیان مفاہمت کی ایک دستاویز (ایم او یو ) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چینی حکومت سری لنکا کے شمال مرکزی علاقے میں گردے کے مریضوں کیلئے ایک ہسپتال تعمیر کرے گی ، نیشنل نیفرالوجی ہسپتال کولون نارووا میں چینی حکومت کے عطیے سے تعمیر کیا جائے گا جس کی درخواست سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے چینی حکومت سے کی تھی ، گذشتہ روز اس سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کرنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سری لنکا کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے صحت جناکا سری چندرا گفتہ اور سری لنکامیں چینی سفارتخانے کے اقتصادی و تجارتی کونسلر یانگ زو یوآن نے دستخط کئے ، سری لنکا کے محکمہ اطلاعات نے کہا ہے کہ ہسپتال 200بیڈز پر مشتمل ہو گا اس میں ڈائیلاسز کے لئے 100مشینیں رکھی جائیں گی جبکہ جدید ترین سرجری کیلئے خصوصی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا ، ہسپتال 2020ء تک مکمل ہو گا جس میں 2لاکھ آؤ ٹ ڈور مریضوں اور 20ہزار ان ڈور مریضوں کے سالانہ علاج کی سہولت موجود ہو گی ۔