وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادوں کی پاناما جے آئی ٹی میں پھر طلبی

اسلام آباد: پاناما پیپر کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نے دونوں صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

پاناما پیپر کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے حسین نواز اور حسن نواز کو طلب کرلیا ہے، اس سلسلے میں دونوں کو سمن بھی جاری ہوگئے ہیں جس کے تحت حسین نواز 9 جون کو پیش ہوں گے جب کہ حسن نواز کو اس سے اگلے دن یعنی 10 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

حسین نواز اس سے قبل 4 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں جب کہ حسن نواز کی ہفتے کے روز دوسری پیشی ہوگی۔

واضح رہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے دوران اتاری گئی اپنی تصویر منظرعام پر آنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت پیر کو ہوگی۔