سعودی عرب سے بے دخل100 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی پانچ مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد واپس آنے والے تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ بے دخل کئے گئے تمام پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر وطن واپس بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب سینکڑوں پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر ملک بدرکرچکا ہے۔