مظفرآباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے6 افراد جاں بحق

مظفرآباد کے نواحی علاقے مچھیارا کے قریب جیپ کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مظفرآباد میں جیپ پٹہکہ سے نواحی علاقہ مچھیارا جارہی تھی جوکھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔