رینجرز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز نے گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر ایک دکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی گئی۔

رینجرزنے کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے دکان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد کیےگئے اسلحے میں 3 ایم ایس جیز کے علاوہ رپیٹرز، بارہ بور اور مختلف اقسام کے 2 ہزار 610 راؤنڈ شامل ہیں۔ یہ سلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصرنے دہشت گردی کی نیت سے چھپا رکھا تھا۔