فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 3 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

راولپنڈی: ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 3 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 3 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی جب کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میں حسن ڈار، عمر زادہ اور حضرت علی شامل ہیں جب کہ تینوں دہشت گرد بم دھماکوں، سیکیورٹی فورسز پرحملوں اور شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔