شریف برادران کو سیاست کی الف ب نہیں آتی، خورشید شاہ

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شریف برادران سیاست سے عاری ہیں انہیں سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت عظمیٰ سے ناٹ آؤٹ قرار نہیں پائے، وہ اسکرین دیکھتے رہیں جب کہ جس طرح نوازشریف نے تلاشی دی ہے عمران خان بھی ایسی تلاشی دے دیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں کوئی نورا کشتی نہیں ہورہی, ہم جمہوریت کے حامی ہیں, سسٹم کو ڈیل ریل نہیں ہونے دیں گے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ شریف برادران سیاست سے عاری ہیں انہیں سیاست کی الف ب نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے 2 دن قبل ڈان لیکس پر بدلہ لے لیا۔