گورنرسندھ سے چوہدری نثارکی ملاقات

کراچی:گورنرمحمد زبیر سے چوہدری نثار نے ملاقات کی اور ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد زبیراور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی،جبکہ دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پربات چیت کی اور کراچی میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے میں باہمی دلچسپی کااظہار کیا۔