ایف آئی اے کا جے آئی ٹی کیلیے 3 نام بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ کے لیے ایف آئی اے کے 3 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سربراہ کے انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ کے معزز ججزپر چھوڑا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کے لیے 3 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن واجد ضیاء، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کیپٹن (ر)احمد لطیف اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل اکنامک کرائم ونگ ڈاکٹر شفیق کے نام شامل ہیں۔