وزیراعظم سے استعفے کے مطالبہ:وکلا تنظیموں میں اختلافات

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے لئے تحریک چلانے کے اعلان کو بچگانہ قراردے دیا۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین احسن بھون کا کہنا ہے کہ نواز شریف عہدے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں تاہم قانونی طور پر وہ وزیراعظم ہیں، ان کے استعفے کا مطالبہ جذباتی اور بچگانہ ہے، کسی بھی اقدام سے قبل وکلا کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کا انتظارکرناچاہیئے۔