حج درخواستیں،بینکوں کی برانچیں اتوارتک کھلی رہیں گے

لاہور:حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد کردہ بینکوں کی برانچیں تعطیلات کے باوجود آج اور کل ( ہفتہ ،اتوار) کو کھلی رہیں گی ۔اسٹیٹ بینک کے مراسلے کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینک آج ہفتہ اور کل اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ۔حج درخواستیں 26اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ7 ہزار526عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔