پاناما کیس کے فیصلے پراللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے پہلے ردعمل میں اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

پاکستانی قوم کی طرح وزیر اعظم نواز شریف، ان کے اہل خانہ اور قریبی رفقا بھی پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار کررہے تھے، وزیر اعظم نواز شریف نے شبہاز شریف، بیٹی مریم نواز اور سابق وزیر پرویز رشید کے ہمراہ ٹی وی پر عدالتی فیصلہ سنا۔ اور اللہ کا شکر بجالائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پہلے رد عمل میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم اور ان کے رفقا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ مبارک،وزیراعظم نواز شریف ، سب تعریفیں اللہ ہی کے لیئے ہیں