ملک بھرمیں شدید گرمی؛لاڑکانہ کا پارہ49 تک پہنچ گیا

ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہربرقرارہے جب کہ آج پھرلاڑکانہ کا پارہ 49 تک پہنچ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ بعض مقامات پربڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ 3 بجے تک سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ 49، شہید بے نظیر آباد، دادو، ماہن جو دڑو 48، سکھر 47، خان پور، رحیم یارخان، نورپور تھل 46، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، بھکر، کوٹ اڈو 45، جھنگ، قصور، ملتان 44، فیصل آباد، حیدر آباد، جوہر آباد، لاہور، لسبیلہ، لیہ، اوکاڑہ، ساہیوال، تربت 43، بنوں، چھور، گواجرانوالہ، جہلم، سیالکوٹ 42، منگلا، مٹھی 41، نوکنڈی 40 سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔