ایران امریکا کے مفادات کونقصان پہنچا رہا ہے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی اشتعال انگیزی کا مقصد خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور امریکی مفادات کو نقصان پہچانا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کانگریس کو لکھے گئے ایک خط میں ایران کی جانب سے دہشت گردوں کی ریاستی پشت پناہی کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر نگرانی کے ایران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے نقش قدم پر چل سکتا ہے۔

ریکس ٹلرسن نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ لبنان، عراق، شام اور یمن میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایران کی مشرق وسطیٰ میں اشتعال انگیزی کا مقصد خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچانا ہے، اس لئے واشنگٹن کو ایک جامع پالیسی کے تہران تہران سے لاحق خطرات سے نمٹنا ضروری ہے۔