امن کے قیام تک رینجرزکراچی میں موجود رہے گی:گورنرسندھ

کراچی:کراچی چیمبر آف کامرس کے تاجروں سے ملاقات میں گورنز سندھ محمد زبیر نے بتایا کہ شہر میں امن کے قیام کی خاطر کراچی آپریشن ایک بڑا چیلینج تھا جسے بخوبی نبھایا گیا۔

گورنز سندھ محمد زبیر نے مزید کہا کہ کراچی میں گزشتہ 20 سالوں میں جو ہوا اس سے پورے ملک کو نقصان پہنچا لیکن یہ بات درست نہیں کہ کراچی 60 فیصد سے زائد ٹیکس دیتا ہے۔

اس موقع پر تاجر رہنماوں نے گورنر سندھ سے شکایات کی صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ گیس پیداہو تی ہے لیکن یہاں کہ صنعتکاروں کو مہنگی درآمدی ایل این جی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے،وزیر اعظم کی جانب سے نئے گیس کنیکشن دینے کے فیصلے پر عمل درآمد پنجاب میں تو شروع ہوچکا ہے لیکن سندھ میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔