کراچی میں تاریخی اسکول کو گرانے والا بلڈرگرفتار

کراچی: پولیس نے سولجر بازار میں قائم تاریخی اسکول کو گرانے والے بلڈر کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں قائم تاریخی ورثہ قرار دی گئی اسکول کو عمارت کو گرانے والا بلڈر پولیس کے ہاتھ آگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے بلڈر ذیشان عرف کاشان کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں تاریخی عمارت کو نقصان پہنچانے اور دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ اسے مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے بھی کیا جائے گا۔