ملکی زرمبادلہ 24کروڑ54لاکھ ڈالرگھٹ گئے

کراچی:ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 24کروڑ54لاکھ ڈالرگھٹ گئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 31مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت21ارب55کروڑ 5لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تاہم غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 26 کروڑ 42ڈالر کی کمی سے 16ارب46کروڑ 61لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں ایک کروڑ88لاکھ ڈالرکا اضافہ دیکھا گیاجس سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر5ارب8کروڑ44لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ۔