اسٹیٹ بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلیے شرح سود 5.75 فیصد برقراررکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود بغیرکسی تبدیلی کے 5.75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شرح سود کو 5.75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پیک، توانائی کی بہترترسیل، کم قیمت پیداواری خام مال نمو بہتر کر رہی ہے، زرعی اور بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار بہتر ہو رہی ہے لیکن آمدنی میں اضافے کی وجہ سے پیداواری طلب بڑھ رہی ہے، اس صورت حال کے باوجود 2017 میں معاشی نمو مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔