یوم پاکستان کی تیاریاں، کراچی کے ساحل سمندر پرطیاروں کی شاندار ریہرسل

کراچی:یوم پاکستان کی تیاریاں ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہیں۔ کراچی میں سی ویو پر جے ایف تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ریہرسل میں چار طیاروں نے حصہ لیا،چاروں طیاروں نے فضا میں زبردست کرتب دکھائے۔ جے ایف تھنڈر طیاروں نے ہوا میں شیل بھی چھوڑے۔ سی ویو، کلفٹن اور اطراف میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی۔ شاندار مظاہرہ دیکھتے ہوئے شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔