عزیز آباد میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات

کراچی: ایم کیوایم کا 33 واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے اور اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری نے کارکنان کی ممکنہ آمد کے پیش نظر عزیز آباد میں حفاظتی انتظامات سنبھال یئے ہیں۔

ایم کیو ایم آج اپنا 33 واں یوم تاسیس منارہی ہے اور ممکنہ طور پر ایم کیوایم پاکستان اور لندن کے کارکنان کی عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا پرآمد بھی ہوگی جس کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد مکا چوک پر تعینات کی گئی ہے، رینجرز کے متعدد اہلکار یادگار شہدا کے اطراف پر بھی تعینات ہیں جب کہ یادگار شہدا کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

رینجرز اہلکاروں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی عائشہ منزل، کریم آباد اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر تعینات کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریبات پی آئی بی کالونی میں منعقد کی جائیں گی۔