کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی: لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر کا فائر بریگیڈ عملہ مصروف ہے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور 2 واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ تیسرے درجے کی شدت اختیارکرگئی ہے اور شہر بھر سے فائر بریگیڈ کا عملہ اور آلات طلب کرلیے گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں مزدوروں کی بڑی تعداد کام کرتی ہے تاہم نماز جمعہ کی وجہ سے فیکٹری میں کم لوگ موجود تھے جب کہ آگ لگنے کے وقت جو لوگ فیکٹری میں موجود تھے انہوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔