ملک ریاض کا کراچی صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان

کراچی: بحریہ ٹاؤن کے چیرمین ملک ریاض نے کراچی کی صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہر کی صفائی کے لیے کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیں گے۔

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کو صفائی کی خود پیش کش کی اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی درخواست کی کہ ہمیں بتایا جائے شہر میں کہاں کہاں صفائی کروانی ہے تاکہ ہماری ٹیمیں وہاں جاکر صفائی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی ٹیمیں تیار ہیں صرف حکومت سندھ کے جواب کا انتظار ہے۔

ملک ریاض کا کہنا تھا کہ اتوار اور پیر کو کراچی صاف کرنے کا کام شروع کردیں گے اور صفائی کے لیے کسی سے بھی پیسے نہیں لیں گے جب کہ ہماری ٹیم کچرے کو اٹھا کر شہر سے باہر پھینکے گی۔