پولیواوردیگرویکسین کی پاکستان میں تیاری کا منصوبہ

اسلام آباد: وزارت قومی صحت کے ابتدائی تخمینہ کے مطابق منصوبے کیلئے 80 ارب روپے درکار ہونگے جس کیلئے نجی سرمایہ کاری لازمی ہے۔ وزارت قومی صحت نے منصوبہ میں دیگر وزارتوں سے مشاورت کیلئے 9 اور 10 مارچ کو بین الوزارتی اجلاس بلایا ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں منصوبے کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرائی جائے گی۔ وزارت قومی صحت نے این آئی ایچ کی از سرنو تعمیر اور تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے قومی ادارہ صحت کی تمام مشینری اور پلانٹ تبدیل کر کے جدید ٹیکنالوجی کے ویکسین پلانٹ نصب کرنیکا منصوبہ بنایا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت