بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیرمین طارق سدوزئی کی زیر صدارت بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں چیرمین نیپرا نے جنوری کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ سی سی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔