دنیا کا پہلا ایچ ڈی آراسکرین فون ایکس زی پریمئیم

سونی نے اپنا فلیگ شپ فون ایکسپیریا ایکس زی پریمئیم متعارف کرا دیا ہے جو کہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 4 کے ایچ ڈی آر اسکرین کو دیا گیا ہے۔

جی ہاں سونی نے اب اس نئی ڈیوائس کی شکل میں فور کے ایچ ڈی آر اسکرین والا فون پیش کیا ہے۔

اور ایکسپیریا ایکس زی پریمئیم میں صرف ڈسپلے ہی واحد چیز لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والا فیچر نہیں بلکہ کمپنی نے اسے دنیا کا سب سے ‘بہترین اسمارٹ فون کیمرے’ والی ڈیوائس بھی قرار دیا ہے۔

یہ کیمرہ 960 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے سلو موشن ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے موشن آئی ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے۔

موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران سونی کی جانب سے اسے پیش کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے ایکسپیریا ایکس زی کے مقابلے میں زیادہ بہتر فون ہے۔

5.5 انچ کی 4 کے ایچ ڈی آر اسکرین (3840s2160) دوسروں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ کواڈ ایچ ڈی اسکرین کا ریزولوشن 2560×1440 ہوتا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس سے ہٹ کر فون میں اینڈرائیڈ 7.1 نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، کوالکوم کا طاقتور اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، 4 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے اور 3230 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔