فوجی عدالتوں کو دوبارہ قائم ہونا چاہیے، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو دوبارہ قائم ہونا چاہیے کیونکہ ان عدالتوں سے دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل ہوا۔

لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بتایا کہ سانحہ مال روڈ میں دہشت گردی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا ہے، خودکش بمبار کا تعلق افغانستان سے تھا جب کہ اسے لانے والے کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مال روڈ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری اہم کامیابی ہے، دہشت گردوں کا گروہ افغانستان میں سے ہے وہ وہیں سے بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔