متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر عائد 8 سالہ پابندی ختم کردی

دبئی : متحدہ عرب امارات نے پاکستانی پولٹری مصنوعات کی درآمد پر 8 سالہ پابندی ختم کردی، برآمد کنندگان یو اے ای کو اپنی مصنوعات برآمد کرسکیں گے۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستانی پولٹری مصنوعات پر 8 سال سے عائد پابندی اٹھالی، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کیا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک خط کے ذریعے پابندی اٹھانے سے آگاہ گیا۔
وزارت تجارت کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت ہر سال دنیا بھر سے 70 کروڑ ڈالر کی پولٹری مصنوعات درآمد کرتی ہے، پابندی ختم ہونے سے پاکستانی برآمد کنندگان پولٹری مصنوعات برآمد کرکے زرمبادلہ کماسکیں گے۔
وزارت تجارت کے مطابق پابندی ختم کروانے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور پاکستانی سفارتی عملے نے اہم کردار ادا کیا۔