پاک بحریہ دنیا کی بہترین پروفیشنل فوج ہے،گورنرسندھ

کراچی:گورنر سندھ محمد زبیر سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا ء اللہ نے پیر کوگورنر ہاؤس میں ملاقات کی ، ملاقات میں خطہ کی صورتحال ،پا ک بحریہ کی پروفیشنل مہارت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ کا شما ر دنیا کی بہترین پروفیشنل مہارت کی حامل افواج میں ہو تا ہے ، امن مشقوں میں دیگر ممالک کی افواج کی شرکت دراصل پاک بحریہ پر ان کے بھرپور ا عتماد کا مظہر ہے ، امن مشقوں کا مقصد خطہ میں بحری دہشت گردی کا خاتمہ اور اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد حاصل کرنا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، جذبہ ایمانی اور ہر وقت تیار رہنے کے عزم نے پاک بحریہ کو دنیا میں ممتاز اور ہماری بحری سرحد کو ہر قسم کے خطروں سے محفوظ بنا دیا ہے ۔