وزیراعلیٰ سندھ کی لاہوردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے مذہب اور مسلمانوں کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم قومی اتفاق اور یکجہتی کے ساتھ دہشت گردوں کو نشانِ عبرت بنا دینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔