فلائی اوور:جعلی افتتاحی تقریب منعقد کرنے کے خلاف انکوائری

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز کورنگی فلائی اوور کی افتتاح کی جعلی تقریب منعقد کرنے کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے،ترجمان نے کہا کہ جب وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے نہ تو کوئی افتتاح کے لئے تاریخ اور وقت مانگا گیا تھا اور نہ ہی اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا افتتاح کا پروگرام جاری ہوا تھا تو افتتاحی تقریب کس طرح منعقد کی گئی اور کس نے یہ انتظامات کئے تھے اور کس نے میڈیا کو دعوت دی تھی، ترجمان نے مزیدکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر بلدیات کو اس حوالے سے انکوائری کر کے دو دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔