واٹس ایپ نےصارفین کی سیکیورٹی کیلئےنیا فیچرمتعارف کرادیا

لاہور: میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ٹو سٹیپ ویری فیکیشن کا فیچر فراہم کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس فیس بک، گوگل اور ٹویٹر پر بھی اس طرف کے فیچرز موجود تھے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کی سیکیورٹی اور ذاتی معلومات کا تحفظ اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹو سٹیپ ویری فیکیشن فیچر کی مدد سے اب کوئی واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ اس کیلئے صارفین کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ کا انتخاب کریں اور اس کے بعد ٹو سٹیپ ویری فیکیشن کو فعال کر دیں۔ جیسے ہی یہ فیچر فعال ہوگا صارفین کو 6 ہندسوں کا ایک سیکیورٹی کوڈ داخل کرنا پڑے گا۔ اگر آپ سیکیورٹی کوڈ بھول جائیں تو اسے بذریعہ ای میل تبدیل کر سکیں گے۔