رحیم یارخان :شوگرملوں کی بندش کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاج

رحیم یارخان:شوگرملوں کی بندش کیخلاف رحیم یارخان میں کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے گنے کی ٹرالیاں کھڑی کرکے شاہی روڈ بلاک کر دیا ۔ تین شوگر ملوں کی بندش پر کاشتکاروں نے چک چھیاسی کے مقام پر گنے کی ٹرالیاں کھڑی کرکے شاہی روڈ بلاک کردی جس کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہونے سے پنجاب سے سندھ اور سندھ بلوچستان سے پنجاب جانے والی مسافر ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔روڈ بلاک ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،احتجاج کرنیوالے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں کی بندش سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگا ، شوگر ملوں کو بند نہ کیا جائے ۔