سی این جی سٹینشرمزید تین دن بند رہیں گے

لاہور: پنجاب میں سی این جی سٹینشر بند رکھنے کے فیصلے میں 3روز کی مزید توسیع کر دی گئی ‘اب17جنوری کی شام6 بجے سی این جی سٹیشنز کو گیس دی جائے گی۔واضح رہے سوئی ناردرن گیس حکام نے 11 تا 14 جنوری گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس میں مزید تین دن کی توسیع کردی گئی ہے اب 11 جنوری سے بند کی گئی سی این جی گیس کی فراہمی 17 جنوری کو شام چھ بجے بحال ہوگی۔