کراچی میں دودھ 4 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

کراچی: صدر فارمرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد دودھ 80 سے 84 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ کردیا گیا ہے، فارمز ایسو ایشن کے صدر شاکر عمر کے مطابق دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 80 سے بڑھ کر 84 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ فروری اور مارچ میں دودھ کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

دودھ کے نئے نرخ سرکاری نرخ سے 13 روپے فی لیٹر زیادہ ہیں، کمشنر کراچی کی جانب سے 71 روپے فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں لیکن اب تک 80 روپے فی لیٹر دودھ بیچا جارہا تھا جس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔