کچرا چننے کے بہانے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس نے نیو کراچی سے کچرا جمع کرنے کے بہانے گھروں کی ریکی کرکے ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 5 ملزمان کو پولیس نے نیو کراچی سے گرفتار کرلیا۔ ایس پی نیو کراچی ڈاکٹر رضوان کے مطابق گروہ کے کارندے کچرا جمع کرنے کے بہانے گھروں کی ریکی کرکے ڈکیتیاں کرتے تھے جب کہ ملزمان کا گروہ 16 افراد پر مشتمل ہے جن کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔