کوئٹہ:آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کی ہڑتال،پٹرول نایاب

کوئٹہ : کوئٹہ میں آئل ٹینکرز (Oil Tankers Strike)ایسو سی ایشن کی کسٹم اور پولیس رویے کیخلاف ہڑتال کے باعث پٹرول نایاب ہو گیا ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن نے کسٹم اور پولیس حکام کے رویے کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے پٹرول کی سپلائی معطل کر دی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام اور پولیس اہلکار ہمیں بغیر وجہ تنگ کرتے ہیں جس کے خلاف ہم نے ہڑتال کی۔

حکومت نے اگر ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس نہ لیا تو آئندہ چند روز میں پٹرول بالکل میسر نہیں ہوگا۔