نیپرا نے ملک بھرمیں بجلی سستی اورکراچی کیلیے مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیكٹرك پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے كے الیكٹرك صارفین كے لیے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی كرنے كا نوٹیفکیشن جاری کردیا جب کہ دیگر صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نیپرا كے جاری كردہ اعلامیے كے مطابق نومبر میں بجلی كی پیداواری لاگت تین روپے 69 پیسے فی یونٹ رہی جب كہ صارفین سے نومبر میں 7 روپے30 پیسے فی یونٹ وصول كیے گئے۔ نیپرا كے مطابق اس فیصلے كا اطلاق كے الیكٹرك اور ماہانہ 300 یونٹس سے كم بجلی استعمال كرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا تاہم 300 یونٹس سے كم بجلی استعمال كرنے والے گھریلو صارفین كو24 ارب روپے كا ریلیف ملے گا۔

اتھارٹی نے كراچی والوں كے لیے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی كرنے كا بھی نوٹیفكیشن جاری كر دیا ہے جس کے مطابق اضافہ نومبر كے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ كی مد میں كیا گیا ہے جب کہ اس فیصلے سے كراچی كے بجلی صارفین كو جنوری كے بلوں میں 7 کروڑ روپے كا اضافی بوجھ برداشت كرنا پڑے گا۔