اسرائیلی وزیراعظم سے کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ان کے گھر جاکر بدعنوانی کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے گھر 3 افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم پہنچی اور 3 گھنٹے تفتیش کرتے رہے تاہم تفتیش سے قبل بنیامن نیتن یاہو نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزمات کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ تمام الزمات سیاسی ہیں، بدقسمتی سے مخالفین کو مایوسی ہوگی جیسے کہ پہلے ہوئی تھی کیونکہ اس کیس میں کچھ نہیں لہذا وزیراعظم کو بیلٹ باکس کے زریعے بدلنے کی کوشش کی جائے جوکہ جمہوریت کا رواج ہے۔