یمن کی سمندری حدود میں ایران کے کارگو شپ پر راکٹ حملہ، 7 پاکستانی جاں بحق

کراچی:ایم وی جویا ایرانی جہاز مصر سے دبئی جا رہا تھا کہ یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود عملے کے 7 افراد جاں بحق جبکہ شپ افسر کبیر نے جہاز سے کود کر جان بچائی۔ عملے کے تمام ارکان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی نے کہا سعودی عرب اور دیگر ممالک سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا ہے۔