گرین لائن پر واقع 118 تاریخی عمارات کی تزئین وآرائش کی جائے گی

کراچی:گرین لائن کے روٹ پر واقع تاریخی عمارات کی بہتری اور ان کی تزئین و آرائش کے لئے ایک اجلاس جمعرات کو گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا جس کی صدارت گورنر سندھ کے پرنسپل سکریٹری محمد صالح احمد فاروقی نے کی، اجلاس میں عالمی بینک کے 3 رکنی مشن نے بھی شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل اربن پالیسی خیر محمد کلوڑ بھی اس موقع پر موجود تھے،اجلاس میں بتایا گیا کہ گرین لائن کے روٹ پر 118 تاریخی عمارات اور مقامات ہیں جن کی بہتری ، بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے تاکہ ان تاریخی اہمیت کی حامل عمارات کو نئی نسل کے لئے محفوظ رکھا جاسکے۔