ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق گرفتار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کو گرفتار کرلیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کامران فاروق کو نارتھ ناظم آباد سے حراست میں لیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایم کیوایم ذرائع کے مطابق کامران فاروق کی گرفتاری کی اطلاع اہل خانہ سے ملی۔

واضح رہے کہ کامران فاروق پی ایس 111 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں جب کہ وہ 12 مئی سمیت متعدد اہم مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسپیکر کو خط بھی لکھا تھا۔