کراچی میں آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی عائد

کراچی: حکومت سندھ نے شہر قائد میں آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

کراچی میں آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور حکومت سندھ کی جانب سے پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ کےلئے ذوالفقار آباد ٹرمینل کا کام مکمل ہوچکا ہے لہذٰا آئل ٹینکرز کی پارکنگ کے لئے ٹرمینل استعمال کیا جائے۔