متنازعہ خبر کا معاملہ، تحقیقاتی ٹیم نے اہم شخصیات کے بیانات ریکارڈ کر لئے

لاہور: ذرائع کے مطابق، لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اہم شخصیات کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔ نیوز لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ صحافی سیرل المیڈا بھی بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ آئندہ ہفتے وزیر داخلہ کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ متنازعہ خبر کے لیک ہونے کے بعد حکومت کی ہدایت پر سینیٹر پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔