پیپلزپارٹی کی پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی شدید مذمت

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے بلاول ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر سعید غنی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے عواوم پہلے ہی مہنگائی بے روزگاری اور بدحالی کا شکار ہیں گراس اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے تو اس کے ثمرات عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہے لگتا ہے کہ حکومت کے بہتری کے تمام دعوے محض دعوے ہیں۔