ٹرمپ کی وزیراعظم نوازشریف سےگفتگو،امریکی میڈیا حیران

واشنگٹن: امریکی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نوازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کونمایاں کوریج دی جب کہ ٹرمپ کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ پر حیرانگی اور تعجب کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے غیر معمولی، لاجواب اور شاندار جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور دورہ پر خوشی ہوگی جب کہ ٹرمپ نے گفتگو میں وزیراعظم پاکستان کی تعریفیں بھی کیں۔