جرنل (ر) راحیل شریف کے80ملین کےاثاثے شہداء فنڈ کیلئےوقف

لاہور:سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے 80ملین کے ذاتی اثاثے آرمی کے شہداء فنڈ کیلئے وقف کر دینے کا اعلان کر دیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی کے شہداء فنڈ کیلئے اپنے ذاتی زرعی اراضی ایک عدد رہائشی پلاٹ اور ایک عدد کمرشل پلاٹ جسکی مالیت 80ملین روپے ہیں آرمی شہداء فنڈ کیلئے وقف کر دیئے۔